QR CodeQR Code

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین الیکشن، جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گا

11 Mar 2021 20:41

قیصر شریف کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے کسی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کل کے الیکشن میں حکومتی یا اپوزیشن امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امیر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے اعلان کیا ہے کہ کل ہونیوالے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ان کی جماعت نیوٹرل رہے گی۔ قیصر شریف کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے کسی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کل کے الیکشن میں حکومتی یا اپوزیشن امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امیر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار عبدالغفور حیدری نے سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 920955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920955/چیئرمین-ڈپٹی-الیکشن-جماعت-اسلامی-غیر-جانبدار-رہے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org