0
Thursday 11 Mar 2021 21:20

چلاس جیل کے 3 خطرناک قیدی فرار ہوگئے

چلاس جیل کے 3 خطرناک قیدی فرار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ چلاس ڈسٹرکٹ جیل کے تین خطرناک قیدی بکتر بند گاڑی کے ڈرائیور اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تھک جیل کے قیدیوں کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، واپسی پر رونئی پل کے قریب قیدیوں نے بکتر بند گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں کی آنکھوں پر کیمیکل پاوڈر پھینکا اور تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔

ادھر قیدیوں کے دیگر دو ساتھی رونئی پل کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور اپنے تین ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے، جن میں سے ایک قیدی کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر دو قیدیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 920962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش