QR CodeQR Code

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار

11 Mar 2021 22:26

عوامی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعرات کے روز عراق کے مغربی و جنوبی علاقوں میں امریکی فوج سے متعلق 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں غیر قانونی طور پر موجود قابض امریکی فوج کے 2 قافلے بم حملوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوامی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعرات کے روز عراق کے مغربی و جنوبی علاقوں میں امریکی فوج سے متعلق 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں جبکہ دوسرا جنوبی صوبے المثنی میں السماوہ کے مقام پر بم حملے کا نشانہ بنا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے چند روز قبل جاری ہونے والے بیان میں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فورسز کو انخلاء کے لئے دی گئی مہلت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی گئی تھی کہ اب عوامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فورسز کو پہلے سے بڑھ کر نشانہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 3 مارچ 2021ء کے روز ملک بھر میں غیر قانونی طور پر موجود 4 امریکی فوجی قافلوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 920981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920981/عراق-2-امریکی-فوجی-قافلے-بم-حملوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org