0
Thursday 11 Mar 2021 23:46

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ قابض افواج نے دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض افواج ضلع اسلام آباد کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کے باعث گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جب کہ کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش