0
Friday 12 Mar 2021 13:43

سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان

سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔ سعودی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 921059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش