0
Friday 12 Mar 2021 15:37

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے سریاب روڈ پر کارروائی کرکے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار کرلیے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 921071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش