0
Friday 12 Mar 2021 16:14

پی ڈی ایم حق پر ہے اور جیت بھی ہماری ہو گی، رانا ثناء اللہ

پی ڈی ایم حق پر ہے اور جیت بھی ہماری ہو گی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حق پر ہے اور جیت بھی حق پر ہے۔ حکومت غلط ہے اور ان کی جیت بھی غلط ہوگی۔ سب جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں کیا ہوا ہے۔ سماء کے پروگرام نیا دن میں جمعہ کی صبح بات کرتےہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جن نمبرز سے اپوزیشن کے سینیٹرز کو کالز موصول ہوئیں ان کی نشاندہی نہیں ہو سکتی اور ان کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔ ان کالز میں گفتگو یہ ہوتی ہے کہ جو کام کہا جا رہا ہے وہ کریں۔ ایسے سینیٹرز کے نام ظاہر کرنے کے لیے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی بھی اتحاد میں انفرادی سوچ نہیں ہوتی۔ یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ کے لیے مناسب امیدوار ہیں۔ لوگوں کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق اور واسطہ ہے۔ مسلم لیگ نون نے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں دیکھا اور اتحاد میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہوا نکل چکی اور پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ حکومت کے 16 لوگوں نے ان کے خلاف ووٹ دیا تھا اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ بکے ہوئے اور بے ضمیر ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 921081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش