0
Friday 12 Mar 2021 19:35

دشمن کی چٹختی ہڈیوں کی آواز، وقت آنے پر پوری دنیا سنے گی، بریگیڈیئر جنرل قآنی

دشمن کی چٹختی ہڈیوں کی آواز، وقت آنے پر پوری دنیا سنے گی، بریگیڈیئر جنرل قآنی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قآنی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج صبح منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم بعثت کے حوالے سے مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ جس طرح شہداء نے انقلاب اسلامی کے دفاع میں اپنی ہر چیز کی قربانی دی ہے، شہداء کے خاندانوں نے بھی اس رستے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان کی شہادت کے بعد زندگی کے بھاری بھرکم بوجھ کو اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہوئے ان کے رَستے کو بھی باقی رکھا ہے۔

ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر نے اپنے خطاب میں مظلوم یمنی عوام پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ بعض کرپٹ عرب حکومتوں نے سعودی عرب و عالمی استکباری طاقتوں کی سربراہی میں گذشتہ 6 سال سے بے گناہ یمنی عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جسے جلد از جلد ختم کر دیا جانا چاہئے۔ بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قآنی نے خطے میں امریکی چالوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم و دہشتگرد امریکہ کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ جلد ہی تمہاری ہڈیاں توڑ دی جائیں گی اور وقت آنے پر پوری دنیا ان کے چٹخنے کی آواز سنے گی۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حضرت امام زمانہؑ کا ملک ہے جبکہ ہم نے ہر قسم کی مشکلات کے سامنے "قیام" کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت اپنے عوام کے ہاتھوں اس مملکت کو اس کے اصلی مالک (امام زمانہؑ) کے سپرد کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 921123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش