QR CodeQR Code

بی جے پی ہارے گی تو اسکا گھمنڈ ٹوٹے گا، احتجاجی کسان

12 Mar 2021 22:12

پریس کانفرنس میں کسان لیڈروں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی کی حمایت نہیں کر رہے ہیں، لیکن بنگال الیکشن میں اگر بی جے پی ہار جاتی ہے تو اسکا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا اور پھر کسانوں کی بات مانی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف ساڑھے تین مہینے سے جاری کسان تحریک نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے انتخابی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے۔ دہلی بارڈرس پر مظاہرہ کر رہے کسان لیڈروں نے آج مغربی بنگال میں پہلی پریس کانفرنس کی اور بی جے پی کے خلاف ماحول بنانے کا عزم میڈیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔ پریس کانفرنس میں کسان لیڈروں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی کی حمایت نہیں کر رہے ہیں، لیکن بنگال الیکشن میں اگر بی جے پی ہار جاتی ہے تو اس کا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا اور پھر کسانوں کی بات مانی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کسان لیڈروں نے پہلے ہی یہ بیان دے دیا ہے کہ وہ لوگوں کو بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کریں گے، اس کو چھوڑ کر ووٹرس اپنی پسند کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ کسان ایکتا مورچہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس تعلق سے لکھا ہے کہ ہمارے کسان لیڈروں نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر ’نو ووٹ ٹو بی جے پی‘ نعروں سے مہم شروع کر دی ہے۔ ہم لوگوں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ اس پارٹی کے خلاف کھڑے ہوں جو کسان مخالف قانون لاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 921140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921140/بی-جے-پی-ہارے-گی-اسکا-گھمنڈ-ٹوٹے-گا-احتجاجی-کسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org