QR CodeQR Code

طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے، بلاول بھٹو زرداری

12 Mar 2021 21:25

سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں براہ راست بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب! "نیوٹرل" کا مزہ آیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نون لیگ کے رہنماء طلال چودھری کے طنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں براہ راست بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب! "نیوٹرل" کا مزہ آیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018ء سے جدوجہد نہیں کر رہا ہوں بلکہ میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کر رہا ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 921152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921152/طلال-صاحب-یہ-کوئی-تنظیم-سازی-نہیں-بلکہ-جمہوری-جدوجہد-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org