QR CodeQR Code

قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

12 Mar 2021 21:58

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں اور ہم یہ ڈاکہ نہیں ہونے دینگے، ہم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جائینگے، جبکہ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کی فتح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں اور قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ ڈاکہ نہیں ہونے دیں گے، ہم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جائیں گے، جبکہ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کسی نے دھوکہ نہیں دیا بلکہ ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے، جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی، جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیونکہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے شکست کے بعد ٹریبونل جانے کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 921159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921159/قانون-کہتا-ہے-کہ-نام-کے-اوپر-لگائی-گئی-مہر-ٹھیک-مصطفی-نواز-کھوکھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org