0
Friday 12 Mar 2021 22:26

قیام پاکستان کے مخالف گروہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بھی خلاف ہیں، سید اختر حسین رضوی

قیام پاکستان کے مخالف گروہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بھی خلاف ہیں، سید اختر حسین رضوی
مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید اختر حسین رضوی نے امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو عید مبعث کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا آج عظیم دن ہے جس دن مرسل اعظم (ص) کا قلب مبارک وحی کا خزانہ بنا اور عالم وجود کی سنگین ترین ذمہ داری آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوش مبارک پر ڈالی گئی۔ عید مبعث انصاف کے طلبگاروں کی عید ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی بات کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی مضبوطی ملکی استحکام اور معاشی انقلاب کا ضامن ہے، ملک کیلئے یہاں کے عوام کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے معزز ممبران کی طرف سے عبوری آئینی صوبہ کی قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید رکھتے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی 74 سالہ قربانیوں اور محرمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے علاقے کی جغرافیائی و دفاعی اہمیت کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی میں جی بی کے تمام اضلاع کو بھرپور نمائندگی دیتے ہوئے دیگر صوبوں کے برابر مراعات دینگے۔

انہوں نے کہا اب گلگت بلتستان کی اہمیت اور حساسیت ابھر کر سامنے آچکی ہے اور آئینی حقوق دینے میں تاخیر ملکی مفاد میں نہیں، قیام پاکستان کے مخالف گروہ قائد اعظم ؒ کو کافر اعظم کہنے والے آج بھی قائد کے پاکستان کے لئے خطرہ ہیں، جنہوں نے دہشت گردوں کے لشکر تیار کرکے پاکستانی عوام، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں پر دہشت گرد حملے کئے، ان تکفیری دہشت گردوں سے آج بھی قائد کے پاکستان کو خطرہ ہے، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں یہ ملک دشمن عناصر ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں جن کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں بڑھتی بے روزگاری پر بات کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے خاص کار کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی مسائل مذید بڑھ گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمتوں کے علاوہ نوجونوں کو مختلف مہارتیں ہنر سیکھنے کیلئے مواقع فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 921163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش