QR CodeQR Code

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُۖ۔، فردوس عاشق اعوان

12 Mar 2021 22:12

سماجی رابطے کی سائیٹ پر معاون خصوصی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا عمران خان اور ان کے موقف کی فتح ہے، باضمیر سینیٹرز نے مفاد پرست سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر ٹویٹ میں لکھا کہ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُۖ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا عمران خان اور ان کے موقف کی فتح ہے، ایوان بالا کے باضمیر سینیٹرز نے پی ڈی ایم کی مفاد پرست، لوٹ مار اور اداروں کے خلاف سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت جمہوریت اور شفاف پاکستان کی فتح ہے۔ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو فاش شکست ہوئی۔ سینیٹرز نے اپنے ضمیر کے مطابق صادق سنجرانی کو منتخب کرکے جمہوری اقدار کو مضبوط کیا۔

 


خبر کا کوڈ: 921165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921165/و-ت-ع-ز-م-ن-ت-ش-اء-و-ت-ذ-ل-ت-ش-اء-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org