QR CodeQR Code

این اے 249 پر ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کی الیکشن کی تاریخ بڑھانے کی استدعا

12 Mar 2021 23:20

اپنے خط میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کسی بھی امیدوار کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں بھرپور الیکشن مہم چلانا ممکن نہیں، انتخابات عیدالفطر کے بعد اتوار کے دن کرائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی تاریخ بڑھانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات عیدالفطر کے بعد اتوار کے دن کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، خط پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

خط میں الیکشن کی تاریخ بڑھانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 تاریخ سے ماہ رمضان شروع ہورہا ہے، لوگ عبادات میں مصروف ہوں گے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کسی بھی امیدوار کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں بھرپور الیکشن مہم چلانا ممکن نہیں، اس ضمن میں انتخابات کی تاریخ بڑھائی جائے، انتخابات عیدالفطر کے بعد اتوار کے دن کرائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 921179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921179/این-اے-249-پر-ضمنی-انتخاب-پی-ٹی-آئی-کی-الیکشن-تاریخ-بڑھانے-استدعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org