QR CodeQR Code

ایرانی امریکہ کے کمزور پہلوؤں سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں، مائیک پمپیو

12 Mar 2021 23:24

عرب نیوز کیساتھ گفتگو میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی جب بھی امریکہ کا کوئی کمزور پہلو دیکھتے ہیں یا انہیں آمد و رفت کی توقع ہوتی ہے تو فوراً (اپنا جوابی) اقدام اٹھا لیتے ہیں جبکہ وہ چیز جس نے مجھے پریشان کر رکھا ہے؛ وہ پیغام نہیں جو بائیڈن کیجانب سے ارسال کیا جا رہا ہے بلکہ وہ ایجنڈا ہے جو انہوں (ایرانیوں) نے اختیار کر رکھا ہے اور وہ اس پر عمل بھی کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کو کمزور بنانے کی کوششوں کے مقابلے میں واشنگٹن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے جبکہ اپنے دفاع سے سعودی عرب کا انکار "ایک احمقانہ دعویٰ" ہے اور لگتا ہے کہ اس دعوے کے پیچھے بھی خود امریکہ ہی ہے۔ عرب ای مجلے "عرب نیوز" کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا خوب اچھی طرح جانتا ہے جبکہ اسے روکنے کا واحد راستہ مستحکم پیغام، قوی ارادہ اور اس پر خرچ کا عائد کیا جانا ہے۔ مائیک پمپیو نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے انصاراللہ یمن کے نام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے حذف کئے جانے کی شدید مخالفت کی اور دعویٰ کیا کہ کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ حوثی دہشتگرد ہیں اور اس بات سے بھی کسی کو انکار نہیں کہ ان کے پیچھے ایرانی حمایت موجود ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی جب بھی امریکہ کا کوئی کمزور پہلو دیکھتے ہیں یا انہیں آمد و رفت کی توقع ہوتی ہے تو فوراً (اپنا جوابی) اقدام اٹھا لیتے ہیں جبکہ وہ چیز جس نے مجھے پریشان کر رکھا ہے؛ وہ پیغام نہیں جو بائیڈن کی جانب سے ارسال کیا جا رہا ہے بلکہ وہ ایجنڈا ہے، جو انہوں (ایرانیوں) نے اختیار کر رکھا ہے اور وہ اس پر عمل بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ بائیڈن حکومت نے نہ صرف یہ بات واضح طور پر کہہ دی ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپس پلٹنا چاہتی ہے بلکہ وہ اب ڈالروں کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور جنوبی کوریا سے ایرانی خزانے کی طرف منتقلی کی اجازت بھی دے دینا چاہتی ہے، جو پوائنٹس دینے کی بات ہے؛ قبل ازیں کہ حتی اس بارے بات چیت یا باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ یہ کمزوری ہے اور میں وعدہ دیتا ہوں کہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ امریکہ کے کمزور پہلوؤں کے درمیان سے اپنا "ٹرک" کیسے گزارنا ہے۔

واضح رہے کہ مائیک پمپیو ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ شدت پسند امریکی حکومت کا وہ اہم ترین حامی اور وزیر خارجہ ہے، جس کی جانب سے نہ صرف ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ دستبرداری وقوع پذیر ہوئی تھی بلکہ مائیک پمپیو نے ٹرمپ حکومت کے آخری چند ایام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ پر پابندی عائد کئے جانے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ دوسری طرف موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بظاہر تو ڈونلڈ ٹرمپ کے اکثر فیصلوں کو "احمقانہ" قرار دے کر ان کے مداوے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی حکومتوں میں صرف اور صرف "الفاظ کی ادائیگی" کا فرق ہے جبکہ عملی طور پر موجودہ امریکی حکومت ٹرمپ دور کی ہی تمام پالیسیوں پر کاربند ہے۔


خبر کا کوڈ: 921181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921181/ایرانی-امریکہ-کے-کمزور-پہلوو-ں-سے-فائدہ-اٹھانا-خوب-جانتے-ہیں-مائیک-پمپیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org