QR CodeQR Code

عراق، ایک ہی دن میں 4 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار

12 Mar 2021 23:49

مقامی میڈیا کے مطابق پہلے امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری "بین الاقوامی مزاحمتی فورس" اور چوتھے پر "سرایا اولیاء الدم" نامی مزاحمتی تحریکوں نے قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز ملک بھر میں 4 امریکی فوجی لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ عراق کے مغربی صوبے الانبار، دوسرا و تیسرا مرکزی صوبوں المثنیٰ و بابل اور چوتھا ملک کے جنوبی علاقے میں واقع بصرہ-ناصریہ ہائی وے پر بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پہلے امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری "بین الاقوامی مزاحمتی فورس" اور چوتھے پر "سرایا اولیاء الدم" نامی مزاحمتی تحریکوں نے قبول کر لی ہے۔ اس حوالے سے مزاحمتی تحریک سرایا اولیاء الدم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر ملک میں موجود قابض امریکی فورسز کے خلاف اس کارروائی کو بالواسطہ طور پر انجام دیا گیا، جس میں امریکی دہشتگرد فورسز سے متعلق 2 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921186/عراق-ایک-ہی-دن-میں-4-امریکی-فوجی-قافلے-بم-حملوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org