0
Saturday 13 Mar 2021 01:20

اسرائیل کے غزہ پر ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی غزہ کی پٹی کے ساحل پر بارود سے بھرا اسرائیلی ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 ماہی گیر شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی غزہ کی پٹی میں مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی دھماکے سے پھٹ گئی، کشتی تباہ ہونے سے 3 ماہی گیر شہید ہوگئے۔ اس حوالے سے غزہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البوزوم کا کہنا تھا کہ تینوں ماہی گیر اسرائیلی ڈرون کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ کشتی کی باقیات اور مچھلی پکڑنے کے جال سے اسرائیلی ڈرون کے ٹکڑے ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش