0
Saturday 13 Mar 2021 07:52

سینیٹ میں بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہوئی، عمران خان

سینیٹ میں بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہوئی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایسے خرید و فروخت ہوئی جیسے بکرا منڈی میں ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام نے بھی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، اب دین اور سائنس کو الگ کر دیا گیا ہے، ہمارا نصاب ہمارے دین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی پشت میں چھرا گھونپا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پارلیمنٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تدفین کا بھی اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جتنی توجہ کیمرا ڈھونڈنے پر لگائی ہے، اس توجہ کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتانے پر لگا دیتی تو یہ اب رو نہ رہی ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 921198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش