QR CodeQR Code

شاہ سلمان نے سعودی وزیر حج و عمرہ کو برطرف کر دیا

13 Mar 2021 07:57

ایک اور شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹا کر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں رد و بدل کر دی۔ سعودی شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کیا ہے۔ محمد صالح نے 2016ء میں وزیر مملکت برائے حج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ایک اور شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹا کر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے۔ اس کے بعد ایک اور شاہی فرمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالہادی بن احمد کو ہٹا کر عبدالعزیز بن عبداللہ کو تعینات کر دیا ہے جبکہ عبدالہادی بن احمد کو معاون وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921199/شاہ-سلمان-نے-سعودی-وزیر-حج-عمرہ-کو-برطرف-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org