0
Saturday 13 Mar 2021 13:57

کراچی، گزشتہ 12دن میں 83 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی، گزشتہ 12دن میں 83 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مارچ کے 12 دنوں میں 83 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے جبکہ 1298 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں، دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ہے جہاں 235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ ضلع وسطی تیسرے نمبر پر رہا جہاں 158 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں 133اور ملیر میں 126 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 12 دن میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 34 افراد ضلع شرقی میں انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 12 دن میں ضلع وسطی میں 27 جبکہ ضلع جنوبی میں 16 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ گزشتہ 12 دن میں ضلع غربی میں3، کورنگی میں 2 اور ضلع ملیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے انتقال کر گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 921263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش