1
0
Saturday 13 Mar 2021 17:45

یمنی فورسز "مأرب" کی آزادی کا آپریشن فورا روک دیں، امریکہ و یورپ

یمنی فورسز "مأرب" کی آزادی کا آپریشن فورا روک دیں، امریکہ و یورپ
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی عرب کے صف اول کے حلیف 4 یورپی ممالک اور امریکہ نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ مأرب کی آزادی کے لئے جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف جاری اپنا آپریشن فورا روک دے۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، متحدہ شہنشاہت (برطانیہ) اور امریکہ نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے شہر مأرب پر جاری وسیع حملے اور (جارح) سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں ہونے والے (جوابی) حملوں؛ جو وسیع تناؤ کا باعث ہیں، کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یمن کے خلاف جاری سعودی فوجی اتحاد کی بھیانک جارحیت کی جانب اشارہ کئے بغیر، سعودی جغرافیائی سالمیت اور سرحدی تحفظ کے بارے مغربی ممالک کے عہدوپیمان پر تاکید اور ریاض سے یمن پر جاری اس کی جارحیت روکنے کی درخواست کے بجائے مظلوم یمنی عوام کی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امن و امان کے مبینہ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے (جارح فورسز کے خلاف) اپنے حملوں سے ہاتھ کھینچ لیں۔ 4 یورپی ممالک و امریکہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وہ یمنی بحران کے جلد از جلد حل کی کوشش میں ہیں جبکہ ان کی سفارتکارانہ کوششوں سے یمنی جنگ کے خاتمے سے متعلق خاطرخواہ امید بھی پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے یورپی و امریکی سرپرستوں کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز، جارح سعودی فوجی اتحاد اور اس کے شانہ بشانہ لڑنے والی عالمی دہشتگرد تنظیموں داعش و القاعدہ کے زیر قبضہ شہر مأرب سے صرف 7 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی یمنی مسلح افواج نے ملک میں تیار کئے گئے پیشرفتہ اسلحے کی نمائش منعقد کرتے ہوئے جارح ملک سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں اپنے جوابی حملوں میں مزید توسیع لانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف سربراہ انصاراللہ یمن، سید عبدالملک بدر الدین الحوثی اپنے حالیہ خطاب میں اس حوالے سے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ جب بھی یمنی فورسز کوئی اہم میدانی کامیابی حاصل کرتی ہیں تو یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سمیت امریکیوں کو بھی شدید پریشانی لاحق ہو جاتی جس کے بعد وہ یمنی پیشقدمی کو روکنے کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت امریکی، یورپی اور خلیجی ممالک کی حکومتیں صرف اسی وقت "تشویش کا اظہار" نہیں کرتیں جب امریکی بموں، برطانوی طیاروں اور یورپی اسلحے کے ساتھ بے گناہ یمنی شہریوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraan
Pakistan
یمن کے مظلومین و مقتولین سے انسانیت دشمن قاتلوں کا مطالبہ

یمنی فورسز "مأرب" کی آزادی کا آپریشن فوراً روک دیں، امریکہ و یورپ
ہماری پیشکش