0
Saturday 13 Mar 2021 19:25

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ادارے متحرک

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ادارے متحرک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کے داخلی راستوں پر اچانک اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اسی سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد ایم نائن اور سسی ٹول پلازہ سمیت دیگر خارجی و داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے، جہاں انہوں نے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزات کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تینوں شفٹوں میں جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز شہر کے مخصوص مقامات پر موجود ہیں جہاں ان کی جانب سے بھی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 921343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش