QR CodeQR Code

جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے متعلق پہلا قدم خلاف ورزی کرنیوالے فریق کو ہی اٹھانا ہے، خطیب زادہ

13 Mar 2021 19:52

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور عائد ظالمانہ پابندیوں سے متعلق اصلاحی قدم اٹھانیکا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے متعلق پہلا قدم "خلاف ورزی کرنیوالے فریق" کو ہی اٹھانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے (JCPOA) کے مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر و یورپی یونین کے سیاست خارجہ کے انچارج جوزپ بورل کے نام گذشتہ روز ایک خط ارسال کیا ہے جو قبل ازیں جوزپ بورل اور فیڈریکا موگرینی کے نام ارسال کئے گئے متعدد خطوط کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کی جانب سے یورپی سیاست خارجہ کے انچارج کے نام ارسال کئے گئے خط میں اعلان کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور عائد ظالمانہ پابندیوں سے متعلق اصلاحی قدم اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے متعلق پہلا قدم "خلاف ورزی کرنے والے فریق" کو ہی اٹھانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921347/جوہری-معاہدے-پر-مکمل-عملدرآمد-سے-متعلق-پہلا-قدم-خلاف-ورزی-کرنیوالے-فریق-کو-ہی-اٹھانا-ہے-خطیب-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org