0
Saturday 13 Mar 2021 22:31

عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اور شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ اتھارٹی کے پاس ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے، لائسنس کا اجرا اور پیداوار کی اجازت کے اختیارات ہوں گے۔ اتھارٹی ڈرونز کی مینوفیکچرنگ، آپریشنز، ٹریننگ اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ذمے داریاں سر انجام دے گی۔

اتھارٹی کو جرمانے اور سزا، لائسنسوں کی تنسیخ اور قانونی چارہ جوئی کے اختیار بھی حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ، اس کی ملک میں پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے وسائل کا موثر استعمال اور سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 921380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش