0
Saturday 13 Mar 2021 23:59

فلسطین، مغربی کنارے میں نقاب پوش غاصب صیہونی آبادکاروں کا حملہ، ایک ہی خاندان کے متعدد افراد زخمی

فلسطین، مغربی کنارے میں نقاب پوش غاصب صیہونی آبادکاروں کا حملہ، ایک ہی خاندان کے متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی آبادکاروں کے ایک نقاب پوش گروہ نے مغربی کنارے میں حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے القدس العربی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں گاڑی میں سوار ایک فلسطینی خاندان پر حملہ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق لاٹھیوں اور دوسرے ہتھیاروں سے لیس مسلح نقاب پوش غاصب صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی خاندان کو ان کی گاڑی سے باہر نکال کر زد و کوب کیا جس کے باعث اس فلسطینی خاندان کو زخمی حالت میں شہر الخلیل کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قائم انسانی حقوق کے ادارے "بتسیلم" کے مطابق یہ حادثہ شہر الخلیل کے جنوب میں واقع (غاصب) صیہونی بستی متسبیہ یائیر میں پیش آیا جس کے دوران 10 نقاب پوش (غاصب) صیہونی آباد کاروں نے ایک فلسطینی خاندان کی زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کے لئے ان پر حملہ کر دیا اور فلسطینی میاں بیوی اور ان کے 8 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کے اس مرکز کا کہنا ہے کہ (غاصب) صیہونی آبادکار اس فلسطینی خاندان کو اپنی زرعی زمین پر کام کرنے سے منظم طور پر روک رہے تھے۔ دوسری طرف فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں "مسافر یطا" اور دوسرے علاقے غاصب صیہونی آباد کاروں اور صیہونی فوج کے مسلسل و براہ راست حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں جس کا مقصد ان سرزمینوں میں آباد قدیم فلسطینی شہریوں کو دربدر کرنا اور ان کی سرزمینوں پر قبضہ جمانا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک صرف مغربی کنارے میں ہی تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار غاصب صیہونی آبادکار قابض ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش