فیس بک کا ویڈیوز کا جائزہ لینے اور مونیٹائزیشن کے لیے مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹ پر کام شروع
14 Mar 2021 10:02
آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی ویڈیو سے متعلق اعداد و شمار تک رسائی سب سے بڑے مسابقتی فوائد میں سے ایک ہے جس کی مدد سے لاکھوں صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرکے فیس بک، گوگل، اور ایمیزون جیسی کمپنیاں مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگئیں۔
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی عوامی ویڈیوز کا جائزہ لینے اور مونیٹائزیشن کے لیے مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک اب اپنی پروگرامنگ کو صارفین کی عوامی ویڈیوز کے لیے ترتیب دے رہا ہے، جس کے لیے ایک آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے فیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینوں کو ایسی تربیت دینا کہ وہ ویڈیوز کو مکمل طور پر ایک انسان کی طرح دیکھیں قدرے مشکل کام ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا اب ناممکن نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ: 921432