0
Sunday 14 Mar 2021 10:34

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور  اموات 26 لاکھ سے زائد ہو گئی ہیں۔ ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض  صحت یاب ہو گئے ہیں۔ صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی ہے جبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سے روزانہ تقریباً 1500 افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ 25 ہزار اور بھارت میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 921436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش