0
Sunday 14 Mar 2021 10:43

سینیٹ الیکشن اوپن کرا دیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا

سینیٹ الیکشن اوپن کرا دیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن کرا دیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا۔ گورنر ہاوس میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں اس لیے جب تک قانون میں تبدیلیاں نہ آئیں یہ دھندا چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں درست، مخالف آئے تو غلط، نئی قانون سازی سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، اوپن بیلٹنگ کی قانون سازی کے لیے  اپوزیشن آج ہی آ جائے۔
خبر کا کوڈ : 921438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش