QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن فکس تھا، سراج الحق

14 Mar 2021 14:32

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مچھ میں 10 مزدوروں کو شہید کیا گیا، شہید مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کر رہی تھیں، وزیراعظم نے کہا کہ لواحقین بلیک میل کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن فکس تھا، اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا، سینیٹ چیئرمین سنجرانی سلیکٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مچھ میں 10 مزدوروں کو شہید کیا گیا، شہید مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کر رہی تھیں، 8 دن تک وزیراعظم مزدوروں کے لواحقین کے پاس نہیں گئے، وزیراعظم نے کہا کہ لواحقین بلیک میل کر رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ظالم کو ووٹ دینے والا بھی ظلم میں شریک ہے، پیپلز پارٹی، نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سیاسی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روز گار دینے کاوعدہ کیا تھا، 50 لاکھ گھر دینےکا وعدہ کیا گیا، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 921466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921466/سینیٹ-الیکشن-فکس-تھا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org