0
Sunday 14 Mar 2021 14:50

سندھ پولیس کے مزید 94 افسران و اہلکار کورونا کا شکار

سندھ پولیس کے مزید 94 افسران و اہلکار کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 7 روز کے دوران سندھ پولیس کے 94 پولیس افسران و اہلکار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 6250 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے باعث 24 پولیس افسران اور اہلکار انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 122 پولیس افسران اور اہلکار زیر علاج ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6104 پولیس افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 453 ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 921477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش