0
Sunday 14 Mar 2021 15:36

مہنگائی کا نیا طوفان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مہنگائی کا نیا طوفان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، قیمتوں میں کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سولہ مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا برقرار رہیں گی؟ اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے پانچ روپے مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے، اس وقت پٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سےہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ
نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 921486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش