QR CodeQR Code

میاں جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی، گورنر سندھ

14 Mar 2021 16:16

لیگی رہنما جاوید لطیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ اقتدار کے لئے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، پاکستان کے لئے غلط بات برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان میں غداروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جاوید لطیف نے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بات کی ہے، ان لوگوں کو اقتدار کی بھوک ہے اور اس کے لئے یہ کسی حد بھی جا سکتے ہیں، پاکستان کے بارے میں غلط بات برداشت نہیں کریں گے، وطن ہے تو ہم بھی ہیں، غداروں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ پاکستان کے عوام ذمہ داروں کو کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 921490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921490/میاں-جاوید-لطیف-نے-پاکستان-کے-خلاف-بات-کی-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org