0
Sunday 14 Mar 2021 16:20

چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، نثار کھوڑو

چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، پی ڈی ایم کا پریشر حکومت کو بہاکر لے جائے گا۔ میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی اور پی ڈی ایم سطح پر مختلف قانونی راستہ اختیار کرنے پر مشاورت کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کو شکست ہوئی، وزیراعظم ہاؤس میں سب سے بڑا کورونا بیٹھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش