0
Sunday 14 Mar 2021 16:23

23 مارچ، پاکستان عوامی تحریک کا کراچی میں سب سے بڑی بائیک ریلی کا اعلان

23 مارچ، پاکستان عوامی تحریک کا کراچی میں سب سے بڑی بائیک ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے 23 مارچ کے موقع پر کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی بائیک ریلی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23 مارچ کو کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ’’استحکام پاکستان بائیک ریلی‘‘ نکالی جائے گی، بائیک ریلی کی قیادت قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈا پور، مشتاق صدیقی، راؤ کامران محمود سمیت مرکزی و صوبائی رہنما کریں گے۔ بائیک ریلی دن 1 بجے سہراب گوٹھ سے شروع ہوگی اور شام مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین واٹر پمپ، عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد، تین ہٹی اور مزار قائد پر خطاب کریں گے۔ پی اے ٹی کی کراچی کے ساتوں اضلاع سے مختلف بائیک ریلیاں صبح سے ہی سہراب گوٹھ پہنچنا شروع ہونگی۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ترجمان الیاس مغل کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی استحکام پاکستان بائیک ریلی میں شرکت کیلئے خرم نواز گنڈا پور 22 مارچ کراچی پہنچیں گے، بائیک ریلی کا مقصد پاکستان کا استحکام ہے اور کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش