QR CodeQR Code

شبلی فراز غیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں، سعید غنی

14 Mar 2021 16:24

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ میرے عاق شدہ دوست شبلی فراز 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے، شبلی فراز وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے، شبلی فراز نے 12 مارچ صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف لیا وزارت کا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی فراز غیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے عاق شدہ دوست شبلی فراز 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے، شبلی فراز وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے۔ سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز نے 12 مارچ صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف لیا وزارت کا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سعید غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کا ارسطو قرار دیا تھا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ان کی طرف سے ہر حربہ استعمال کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اس بار وہ پوری طرح تیار تھے، ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں پر ان کی نظر تھی۔


خبر کا کوڈ: 921493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921493/شبلی-فراز-غیر-آئینی-طور-پر-وزارت-سے-چمٹے-ہوئے-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org