QR CodeQR Code

پی ایس پی نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

14 Mar 2021 16:41

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ترجمان کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال، سید حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال، سید حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹر کا الیکشن جیتنے کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفیٰ دیا۔


خبر کا کوڈ: 921494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921494/پی-ایس-نے-این-اے-249-کے-ضمنی-انتخابات-میں-حصہ-لینے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org