QR CodeQR Code

این اے 249 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کا نکتہ آغاز ہوگا، مفتاح اسماعیل

14 Mar 2021 16:46

مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 249 کیلئے نامزد ن لیگی امیدوار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے اربوں روپے کے پرکشش پیکیج کے اعلانات تو کئے لیکن اس میں سے ایک دھیلہ بھی ادا نہیں کیا گیا جبکہ نواز شریف نے کراچی کو اربوں روپے فراہم کئے اور متعدد منصوبے بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں  تحریک انصاف نے شہر قائد سے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی لیکن کراچی اور اس کے عوام کو جس طرح نظر انداز کیا، اب کراچی کے عوام بھی اسی طرح اِن سے اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے، کراچی میں ہونے والا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا نکتہ آغاز ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے اربوں روپے کے پرکشش پیکیج کے اعلانات تو کئے لیکن اس میں سے ایک دھیلہ بھی ادا نہیں کیا گیا جبکہ نواز شریف نے کراچی کو اربوں روپے فراہم کئے اور متعدد منصوبے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پوری جانفشانی سے انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، اب وہ زمانے گئے جب عوام کے ووٹ چوری کئے جاتے تھے، اب عوام ووٹ بھی دیں گے اور اس پر پہرہ بھی دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 921495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921495/این-اے-249-کا-ضمنی-الیکشن-تحریک-انصاف-حکومت-کے-خاتمے-نکتہ-آغاز-ہوگا-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org