0
Sunday 14 Mar 2021 19:36

چنیوٹ میں احتجاج کی کال دینے پر آئی ایس او کیخلاف مقدمہ درج

چنیوٹ میں احتجاج کی کال دینے پر آئی ایس او کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ حسن مہدی کاظمی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کے چنیوٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کیخلاف آئی ایس او پاکستان نے چنیوٹ میں 24 مارچ کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ آئی ایس او کیخلاف درج مقدمہ میں پولیس خود مدعی ہے۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیعان حیدر کرار اور آئی ایس او کی جانب سے آویزاں کئے گئے اشتہار میں پابندی کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے یہ ہم علمائے کرام پر لگائی گئی بلا جواز پابندی کی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے فی الفور پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ یہ اشتہار لگا کر چنیوٹ کے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، اور لوگوں کو انتظامیہ کیخلاف بھڑکانے کی کوشش ہے۔ اس اشتہار بازی سے شہر کے عوام کسی ناخوشگوار واقعہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ کانسٹیبل کی اس رپورٹ کے بعد سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش