0
Sunday 14 Mar 2021 20:51

اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ میں پھیلے کورونا کی نئی شکل کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف الیون 1 میں 51، آئی ایٹ 4 میں 54 جب کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں کورونا کے 48 کیسز سامنے آئے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تینوں سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جارہا ہے۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 921519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش