0
Sunday 14 Mar 2021 21:45

پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ جماعت سے غیر مطمئن ہیں، رضا ربانی

پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ جماعت سے غیر مطمئن ہیں، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پيپلز پارٹی کے سينيٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اپنی ہی جماعت سے غیر مطمئن ہیں، ان کے بہت سارے ممبر پارلیمان اور صوبائی اسمبلی اس الیکشن سے پہلے آراء دے چکے ہیں اور اختلاف یہ بھی تھا کہ جب سے الیکشن ہوئے ہیں آج تک انہیں پوچھا نہیں گیا۔ کراچی میں سندھ لٹريچر فيسٹيول ميں سينيٹر رضا ربانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 69 کی ایک قدغن موجود ہے اور اس پر میری رولنگ بھی موجود ہے مگر اس میں اور انٹرنل الیکشن میں فرق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر ووٹ ڈبوں کے بیچ میں لگا ہو تو یہ دیکھا جائیگا کہ زیادہ سائیڈ کس طرف ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ بھی بڑی واضح ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ ووٹر کی نیت کیا تھی۔
خبر کا کوڈ : 921525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش