QR CodeQR Code

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں، سعید غنی

14 Mar 2021 21:50

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا اور اس وقت صوبہ سندھ میں بھی کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات ہیں، کیوںکہ صوبہ سندھ میں زیادہ تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اور شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے صوبے میں کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم اس وقت سندھ میں کورونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں ہے۔ کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے چنیسر گوٹھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں ہے۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا اور اس وقت صوبہ سندھ میں بھی کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات ہیں کیوں کہ صوبہ سندھ میں زیادہ تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اور شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ اقدامات کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 921528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921528/سندھ-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-تشویشناک-نہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org