0
Sunday 14 Mar 2021 22:28

پھانسی چڑھ جاونگا لیکن چپ نہیں رہونگا، جاوید لطیف

پھانسی چڑھ جاونگا لیکن چپ نہیں رہونگا، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چاہے کوئی انہیں غدار کہے یا پھانسی پر چڑھائے مگر وہ جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آنے والی نسلیں اور ملک ڈوب جائے اور وہ چپ بیٹھے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نالائق لوگ قوم پر مسلط کیے گئے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ مارچ کا مقصد نالائقوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، یہ فیصلہ کن گھڑی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید لطیف نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 921533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش