0
Monday 15 Mar 2021 00:56

پی ڈی ایم جب فیصلہ کریگی پارلیمان سے مستعفی ہو جائینگے، پیپلز پارٹی

پی ڈی ایم جب فیصلہ کریگی پارلیمان سے مستعفی ہو جائینگے، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی پر منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، گیلانی کامیاب ہوئے لیکن ان کی جیت پر ڈاکہ ڈالا گیا، پریزائیڈنگ آفیسر نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا، پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی، ہم استعفے دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کی بڑی فکر ہو رہی ہے، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں، حقیقت یہ ہے کہ گیلانی کامیاب ہوگئے، ان کی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ الیکشن کی رات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا کر رہے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم باہمی مشاورت کے بعد پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائے گی، حکومت کچھ بھی کہے، لانگ مارچ آنے والا ہے، ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب سے سامنے آرہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پر کمیٹی بنائی جائے گی، پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر لیگل کمیٹی بنائی ہے، پیپلز پارٹی استعفے دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے، پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی، ہم استعفے دے دیں گے، ہم استعفوں کو ایٹم بم کہتے ہیں، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر مکمل عمل کریں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ تمام معاونین وقت ضائع کرتے ہیں اور شام کو چیئرمین پیپلز پارٹی سے واٹس ایپ پر رابطے کرتے ہیں، وقت آنے پر رابطوں کو سامنے لے آئیں گے، حکومت کی کشتی میں سوراخ ہوچکے ہیں، چیئرمین کی کرسی پر کسی کو بٹھانے سے مہنگائی ختم نہیں ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 921536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش