QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

15 Mar 2021 01:33

ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں جب کہ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں جب کہ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ دوسری جانب قابض فوج کے آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی مظاہرے سے بچنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 921538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921538/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-سے-ایک-اور-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org