QR CodeQR Code

ماسک کے بغیر کوئی اہلکار ڈیوٹی نہ کرے، آئی جی پنجاب

15 Mar 2021 10:52

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ماسک وردی کا حصہ ہے بغیر ماسک کوئی اہلکار ڈیوٹی نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر سرگودھا میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافے سے سبب 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا، ملتان کے ضلع بھر میں بھی 15 روزہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ماسک وردی کا حصہ ہے بغیر ماسک کوئی اہلکار ڈیوٹی نہ کرے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان کے مطابق 28 مارچ تک تعلیمی ادارے، شادی ہالز، پارکس، سینیما، تھیٹرز اور درگاہیں بند رہیں گی، گوشت، سبزی، پھل، کریانہ اسٹور صبح 7 سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں تمام تجارتی مراکز کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا،میڈیکل اسٹور، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس اور بیکری 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے فوکل پرسن سکندرحیات نے کہا کہ شہر کے 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،نیوسیٹیلائٹ ٹاؤن زیڈ بلاک، فاروق کالونی اور یونیورسٹی روڈ کے علاوہ اقبال کالونی بلاک 3 اور 4 کے کچھ علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921574/ماسک-کے-بغیر-کوئی-اہلکار-ڈیوٹی-نہ-کرے-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org