QR CodeQR Code

میانمار: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 مظاہرین ہلاک

15 Mar 2021 10:57

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مزید 18 مظاہرین مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ  3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں اب بھی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ میانمار میں جمہوریت بحالی کی جدوجہد میں اب تک 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 921575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921575/میانمار-سکیورٹی-فورسز-کی-فائرنگ-سے-مزید-18-مظاہرین-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org