0
Monday 15 Mar 2021 14:53

کورونا وائرس، سندھ میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

کورونا وائرس، سندھ میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے 15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز آج رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی نئی پابندیوں کے مطابق تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اور کھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 921620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش