0
Monday 15 Mar 2021 15:58

کراچی، آئی ایس او کے تحت شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 26ویں برسی پر سیمینار کا انعقاد

کراچی، آئی ایس او کے تحت شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 26ویں برسی پر سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 26ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ مدینہ العلم، گلشن اقبال میں کیا گیا، سیمینار سے مولانا اصغر حسین شہیدی اور آغا مبشر زیدی نے خطاب کیا، سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اصغر شہیدی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے دراصل جناب زینب (س) کی خدمت میں عباسیہ کردار پیش کیا، بعدِ کربلا جناب زینب (س) کی ہمت و جرأت و بہادری سے متاثر ہوکر ہی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے شیطان بزرگ امریکا کے صدر جارج بش کی پاکستان آمد پر امریکا و اسرائیل و استعمار مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نقوی شہیدؒ کی زندگی آج کے فعال افراد کیلئے ایک مثال ہے۔

آغا مبشر حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہ جب شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے، تو حلف کا ہر ہر لفظ ان کے دل پر اتر رہا تھا، اس کی روشن دلیل شہیدؒ کی حیات میں فعالیت ہے، شہید ڈاکٹرؒ نے انقلابِ اسلامی کو صحیح معنوں کو نہ صرف سمجھا، بلکہ اس کو عوام میں متعارف اور مقبول بھی کروایا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید ڈاکٹرؒ کا ہی لگایا ہوا ایک پودا تھا، جو آج ایک طویل عرصے کا کامیاب سفر طے کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے، اس کامیاب سفر میں شہید ڈاکٹرؒ اور ان کے رفقاء کا خون شامل ہے۔ سیمینار کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 921636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش