QR CodeQR Code

تعلیمی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بند نہیں کریں گے، سعید غنی

15 Mar 2021 15:59

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کریں گے، جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیس نکلے گا اسے سیل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بند نہیں کریں گے، تاہم جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیسز نکلے گا اسے سیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ میں اسمارٹ لان ڈاؤن کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بند نہیں کر یں گے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز نکلنے کے بعد ایکشن لیا گیا، کورونا کی دوسری لہر میں 141 اسکولز اور 4 کالجز کو بند کیا۔

وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کریں گے، جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیس نکلے گا اسے سیل کیا جائے گا، فی الحال کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921637/تعلیمی-ادارے-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-کے-دوران-بند-نہیں-کریں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org