QR CodeQR Code

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

15 Mar 2021 17:51

اسفندیار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی خان نے والد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی طبعیت کچھ دنوں سے ناساز تھی، ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انکی طبعیت گذشتہ چار پانچ دن سے ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ‏اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر اور اسفندیار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی خان نے والد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی طبعیت کچھ دنوں سے ناساز تھی، ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، پوری قوم سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 921655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921655/اے-این-پی-کے-سربراہ-اسفندیار-ولی-کورونا-وائرس-کا-شکار-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org